ابنا: وزارت دفاع کے فالتو اثاثوں کو بھی فروخت کیا جائے گا۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہیں ملنے والی دستاویزات کے مطابق حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے فوج کی تعداد اڑسٹھ ہزار تک محدود کی جائیگی اور وزارت دفاع کے فالتو اثاثوں کو بھی فروخت کیا جائے گا۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل والٹر اور نائب وزیر رابرٹ فن برگ نے اپنے حکم نامے میں وضاحت کی ہے کہ محکمہ قومی دفاع کیسے اپنے سخت مالی حالات میں اپنے منصوبے تشکیل دے گا۔ ان میں سے ایک منصوبہ ہے کہ محکمہ کے زیر انتظام اضافی تعمیرات کو فروخت کر دیا جائے اور صرف وہ عمارتیں رکھی جائیں جو آپریشن میں مدد گار ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈی این ڈی کے پاس عمارتوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وفاق کے پاس موجود مجموعی عمارتوں میں سے آدھی محکمہ قومی دفاع کے پاس ہیں۔ ...........
/169